وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے والے خود  فوج کی پیداوار ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے والے خود  فوج کی پیداوار ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں، عوام ان لٹیروں کی اصلیت جان چکی ہے، وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے والے خود فوج کی پیداوار ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر  ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل  نے کہا کہ  آج اس ملک کو دہائیوں سے لوٹنے والی ساری پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں،اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں،پاکستانی عوام ان لٹیروں کو جان چکی ہے، یہ کرپٹ مافیا جب بھی اقتدار میں آتا، ٹی ٹیز اور آف شور کمپنیوں کے ذریعے کرپشن کا پیسہ  باہر بھیج دیا جاتا،ان کرپٹ لٹیروں کے اقتدار میں آنے سے انکے بنک بیلنس میں تو اضافہ ہوا لیکن عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دھرنے کے لئے نکلے ہیں، عمران خان وہ لیڈر جس سے 22 سال تک محنت کی اور قوم میں سیاسی شعور جگایا، وہ لوگ وزیر اعظم کو سیلکٹڈ کہہ رہے ہیں جو خود فوج کی پیداوار ہیں۔ 

سینیٹر فیصل جاوید

مزید : علاقائی