انڈر گریجویٹ سکالر شپ50 فیصد  لڑکیوں،2 فیصد معذور ں کاکوٹہ،ثانیہ نشتر

انڈر گریجویٹ سکالر شپ50 فیصد  لڑکیوں،2 فیصد معذور ں کاکوٹہ،ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت پچاس فیصد سکالر شپس لڑکیوں کیلئے رکھا گیا ہے،  وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کو بھی ہر ممکن بھرپور طریقے سے سپورٹ کیاجائے، میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجوایٹ تک کیلئے کوئی نظام موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے غریب گھرانوں کے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سکالر شپس میں صرف فیس کی مد میں دیئے جاتے تھے لیکن اس بار فیس کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر انڈر گریجوایٹس پروگرام میں دو فیصد کوٹہ معذور افراد کیلئے ہے، پچاس ہزار سکالر شپ ایک سال میں دیئے جائیں گے اور وزیراعظم نے دو لاکھ سکالر شپ منظور کئے ہیں۔ انڈر گریجوایٹ سکالر شپ پروگرام کے پورٹل کو کھول دیا گیا ہے، طلباء جا کر اپلائی کر سکتے ہیں۔
ثانیہ نشتر

مزید :

علاقائی -