پاک بحریہ کی جانب سے سمندری طوفان کیار سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم
اسلام اباد(آن لائن)پاک بحریہ کی جانب سے سمندری طوفان کیار کے متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندر میں راشن تقسیم کیا گیا۔پاک بحریہ کی ٹیمیں بنیادی ضروری اشیا سے بھرے ٹرکوں کے ساتھ تحصیل کیٹی بندر کے متاثرہ علاقوں گوٹھ ٹھاکر کاریو، حجامارو اور گوٹھ فقیرانی میں پہنچیں اورسمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی موجود تھیں جنھوں نے متاثرہ علاقوں میں مقامی افراد کو طبی امداد فراہم کی۔
پاک بحریہ