فضل الرحمان مودی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، ساجدتارڑ
واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ میں ری پبلکن رہنما ساجدتارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈپٹی چیف آف مشن رضوان شیخ کے اعزاز الوداعی عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سیاسی قدکاٹھ کو فضل الرحمان شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے توجہ ہٹا کر فضل الرحمان مودی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، وہ اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے۔
ساجدتارڑ