وزیراعظم عمران خان کے11نومبر کو دورہ کے منتظرہیں،فرانس

 وزیراعظم عمران خان کے11نومبر کو دورہ کے منتظرہیں،فرانس

  



فرانس(آن لائن)فرانسیسی سفیر مار باریٹی نے کہا ہے ہمارا ملک 11نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے جہاں ان کو ورلڈ پیس فورم میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو سکتا ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو دلیرانہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ فرانس کی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں،دونوں ملک اس حوالے سے روڈ میپ تیار کر رہے ہیں جس پراگلے ماہ دستخط ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگلش سپیکنگ یونین کی طرف سے دو طرفہ تعلقات کے موضوع پر اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جرمنی کے سفیر اور یورپی یونین کے سفیر اندرولا اے کے منارا بھی موجود تھیں۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خلیج میں کردار ہمارے مطابق تھا جبکہ پاکستان نے اپنے ملک سے دہشتگردی ختم کی۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں اتنے زیادہ سیاحتی مقامات ہیں جو مختصر وقت میں دیکھے نہیں جا سکتے۔

فرانس

مزید : علاقائی