سعودی عرب کاغیر قانونی مقیم  افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ

 سعودی عرب کاغیر قانونی مقیم  افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی سفارت خانے نے بھی ہم وطنوں کورابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد اب غیرقانونی طورپر مقیم افراد سفارتخانوں کے ذریعے اپنے ممالک جا سکیں گے۔ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے کہا ہے کہ سکیم کے تحت وطن جانے والے افراد پھرسعودی عرب نہیں آسکیں گے، اس ضمن میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی غیرقانونی طور پر مقیم ہم وطنوں کو را بطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔محمود لطیف کا کہنا تھا کہ سفار تخانے کے رابطے پر ہی جیل حکام قیدیوں کو واپس بھیجیں گے اور یہ افراد سفارتخانوں کے ذریعے اپنے ممالک جا سکیں گے۔حکام کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، یواے ای میں 3خواتین کمیونٹی ویلفیئراتاشی موجود ہیں، کوشش ہے مرد کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کئے جائیں، کمیٹی کو جلد بیرون ملک قیدیوں کی فہرستیں فراہم کی جائیں۔
ریلیف

مزید :

علاقائی -