سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی،سرمایہ کاری میں سوا کھرب کا اضافہ،ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی سونافی تولہ 100روپے سستا

سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی،سرمایہ کاری میں سوا کھرب کا اضافہ،ڈالر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1 کھرب 25 ارب 15 کروڑ  روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا،کے ایس ای100انڈیکس35309پوائنٹس کی سطح پر دیکھا کیاگیا، اتارچڑھاؤ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 899.85پوائنٹس اضافے سے35277.46پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر 370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔دوسری جانبانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے گھٹ کر155.60روپے اورقیمت فروخت155.85روپے سے گھٹ کر155.70روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.45روپے اورقیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں 2ڈالر کمی سے فی اونس سونے قیمت1514ڈالرسے گھٹ کر1512ڈالرہوگئی، پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87850روپے سے گھٹ کر87750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75317روپے سے گھٹ کر75231روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید :

علاقائی -