مردان، اے این پی رہنماء امیر حیدر ہوتی کے گھر گیس دھماکہ، 2ملازمین زخمی

مردان، اے این پی رہنماء امیر حیدر ہوتی کے گھر گیس دھماکہ، 2ملازمین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے میں 2 ملازمین شدید زخمی ہوگئے، امیر حیدر ہوتی محفوظ رہے۔ یہ واقعہ پیر کے روز اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان کی رہائش گاہ ہوتی ہاؤس کے اندر واقع ملازمین کے ایک کوارٹر میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کمرے کے گیس پائپ لیک تھا، وقوعہ کے وقت ملازمین نے استری کے لئے جونہی سوئچ آن کیا تو دھماکہ ہوگیا، جس سے دونوں ملازمین امین الحق اور لیاقت شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے سے کمرے کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے، اس کی آواز دقر تک سنی گئی، اعلی افیسران موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان گھر میں ہی موجود تھے تاہم امیر حیدر ہوتی مکمل طور پر محفوظ رہے۔
امیر حیدرہوتی

مزید :

علاقائی -