اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع نیب سے جواب طلب

اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع نیب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آبا د ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف)کے مرکزی رہنما اکرم درانی کی ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی تو اکرم درانی عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اکرم درانی سے استفسارکیا کہ آپ یہاں دھرنے سے آرہے ہیں؟چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ کی اہمیت کوبرقراررکھیں۔دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت میں جج وڈیو کیس کی عدالتی کارروائی پر حکم امتناع میں 7نومبر تک توسیع کر دی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے اس نکتے پر عدالت کی معاونت کریں کہ ٹرائل کورٹ میں عبوری چالان آنے کے بعد دہشت گردی کی نئی دفعات کا اضافہ ہو تو پھر عدالتی دائرہ اختیار کا تعین کس عدالت نے کرنا ہے؟ ملزمان کے وکیل محمد صدیق اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس عدالت میں ایک مرتبہ عبوری چالان جمع ہو گیا، مقدمہ کی منتقلی اور اختیار سماعت کا فیصلہ بھی اسی نے کرنا ہے۔ عدالت نے دو ملزمان مہر جیلانی اور خرم شہزاد کو نئے ایڈریسز پر جبکہ ملزم حمزہ عارف کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

علاقائی -