بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک، پاکستان کے حق،مودی مخالف پیغام جاری

  بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک، پاکستان کے حق،مودی مخالف پیغام جاری

  



نئی دہلی(این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کی ویب سائٹ بعض نامعلوم ہیکروں نے ہیک کر کے اس کی شکل بگاڑنے کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز کلمات جاری کئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ہیکر گروپ نے ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس پر ”گھر میں گھس کر ماریں گے اور میں بہت جھوٹ بول سکتا ہے کیا مجھے بھی ابھی نندن کی طرف ویر چکرا ایوارڈ مل سکتا ہے“جیسے پیغامات جاری کئے ہیں۔ ہیکر گروپ نے ویب سائیٹ پر ابھی نندن اور بعض دیگر پولیس اہلکاروں کی تصاویر ”27فروری یاد ہے نہ“کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔ ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ایک اور پیغام میں کہاگیا ہے کہ ”فلمیں بناؤ لڑنا تمہارے بس کی بات نہیں ہے #27Feb2019“27فروری کا حوالہ پاکستانی فورسز کی طرف سے بھارت کے دو مگ طیارے گرائے جانے کی یاد دلاتی ہے۔

ویب سائٹ ہیک

مزید : علاقائی