اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں،نیب

اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں،نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈار کے حوالہ سے انٹرپول کے باوجوہ انکار کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کی معزز عدالت نے اسحاق ڈار کو معزز عدالت میں پیش نہ ہونے اور ملک سے فرار ہونے کی بنیاد پر اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کا آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس تیار ہے۔ انٹرپول کسی کو بیگناہ قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا کیونکہ انٹرپول کو متعلقہ ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ ملک کے حوالے کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ انٹرپول کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے سے بوجوہ انکار کے ضمن میں یہ بات قابل غور ہے کہ نیب کے پاس دوسرے آپشنز موجود ہیں جو کہ نہ صرف استعمال کئے جا رہے ہیں بلکہ اسحاق ڈار کو بیرون ملک سے واپس وطن لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مذکورہ مقدمات کا فیصلہ صرف اور صرف ملکی عدالتوں کا استحقاق ہے، اگر اسحاق ڈار کو اپنی بیگناہی کا اتنا ہی یقین ہے تو ان کو پاکستان واپس آ کر خود اپنے خلاف مقدمات کا دفاع کرنا چاہئے اور اپنی بیگناہی ثابت کرنی چاہئے۔
نیب

مزید :

علاقائی -