آسیان ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کا17رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

  آسیان ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کا17رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آسیان ممالک کے ممبران پارلیمنٹ پر مشتمل 17رکنی پارلیمانی وفد ڈاٹو محمد اعظمی عبدالحمید صدرمجلس پروندگان اسلام ملائیشیاء کی سربراہی میں 3روزہ پر پاکستان پہنچ گیا۔وفد میں صدر مجلس پروندگان اسلام،ملائیشیاء ڈاٹو محمد اعظمی عبدالحمید کے علاوہ ملائیشیاء، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، سینگا پور اور میانمارکے ممبران پارلیمنٹ شامل ہیں۔وفد پاکستان میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیئر مین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے ممبران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرے گا۔ آسیاں پارلیمنٹرین کا وفد مظفر آبا د بھی جائے گااور کنٹرول لائن کے دورہ کے علاوہ صدر آزادریاست جموں و کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرے گا۔

آسیان ممالک

مزید : علاقائی