الیکشن کمیشن کاخادم رضوی کواسلام آباد دھرنے پر طلبی کیلئے نوٹس جاری 

 الیکشن کمیشن کاخادم رضوی کواسلام آباد دھرنے پر طلبی کیلئے نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں اسلام آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں آئندہ سماعت پر خادم رضوی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ پیرکو الیکشن کمیشن میں اسلام آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس نے سماعت کی۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بن کی سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرائی اور بتایا عدالت نے خادم حسین رضوی کو مفرور قرار دیا۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کی رپورٹ کے بغیر عدالت کیسے کسی کو مفرور قرار دے سکتی ہے،پولیس کو معلوم ہے کہ اس وقت خادم حسین رضوی کہاں ہے؟ ڈی آئی جی پنجاب نے بتایا ہمیں خادم حسین رضوی کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں،خادم حسین رضوی پر 2کیسز گجرات اور ایک بہاولپور میں درج کئے، ابھی تک کسی مقدمے میں خادم حسین رضوی کو سزا نہیں سنائی گئی، مجموعی طور خادم حسین رضوی کے خلاف 46درخواستیں مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ڈی آئی جی پنجاب کی رپورٹ کو کیس کا حصہ بنا دیا گیا جبکہ خادم حسین رضوی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا۔
خادم رضوی،دھرنا

مزید :

علاقائی -