باباگورونانک کی تقریبات،سکھ یاتریوں کی آج سے آمد شروع 

باباگورونانک کی تقریبات،سکھ یاتریوں کی آج سے آمد شروع 

  



لاہور(فلم رپورٹر) باباگورہ نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا شیڈویل جاری باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ آج 5 نومبربروزمنگل سے شروع ہو گا۔ترجمان متروکہ واقف املاک بورڈ عامر ہاشمی کے مطابق 5/6 نومبر کو بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ِٹرین پر پاکستان پہنچیں گے سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لجایا جاے گا ننکانہ صاحب جنم استھان میں سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے 7نومبر کو بھارت سے آے 2500 سو زاہد سکھ یاتری کرتارپور صاحب کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کے لئے ناروال جاہیں گے 8 نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ترجمان مترکہ واقف املاک کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب جنم استھان روانہ ہوں گے 10/11نومبر کو ننکانہ صاحب جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کریں گے 12 نومبر کو سکھ یاتری بھوگ آکھنڈ پرتھ صاحب اور نگر کیرتن جنم استھان کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے 13 /14 نومبر کو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد وآپس بھارت روانہ ہوں گے۔ باباگورہ نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پرمتروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔تمام افسران و ملازمین 4 نومبر سے 15 دسمبر تک چھٹیاں نہیں  کر سکیں گے۔اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔

سکھ یاتریوں کی آمد 

مزید : علاقائی