گوردوارہ کرتارصاحب، بھارت سے لائی گئی سونے کی پالکی نصب

گوردوارہ کرتارصاحب، بھارت سے لائی گئی سونے کی پالکی نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نمائندہ خصوصی)ملکی تاریخی میں پہلی بار گوردوارہ صاحب کیلئے لائی جانیوالی سونے کی پالکی کو بھی نصب کر دیا گیا۔سکھ یاترئیوں کے ہمراہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ کے ہمر اہ کر تار پور راہداری منصوبے اور گوروداوارہ صاحب پہنچے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کے تمام تر بہانوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے مقررہ مدت کے دوران کر تار پور راہداری منصوبہ کو مکمل کردیاہے۔آج دنیا بھر کے سکھ اس تاریخی منصوبہ پر پاکستانی قیادت کوخر اج تحسین پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو زیر ولائن سے لیکر دربار صاحب تک تمام سہولتوں کا میں نے خود جائزہ لیا ہے، ایف ڈبلیو او سمیت دیگر حکام کو بھر پور مبارکباد پیش کر تاہوں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے در میان آ ج بھی کشمیر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کشیدگی برقرار ہے ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کسی جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مولانافضل الر حمن کے لوگوں نے آزادی مارچ شروع کر نے سے پہلے ہم سے معاہدہ کیا مگر آج یہ خود معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود اگر وہ دھر نہ دینا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کر لیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ ہم کسی کوقانون ہاتھ میں لینے اور امن وامان خراب کر نے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔
سونے کی پالکی

مزید :

علاقائی -