منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، بابر اعوان

منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم آئین کے تقدس پارلیمنٹ کی بالادستی اور ملکی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں آئین پاکستان شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے حکومت کسی کو شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گی بلکہ بنیادی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زکریا بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اظہار رائے اور سیاسی سرگرمیوں کا حق دیتا ہے اظہار رائے کی جتنی آزادی اس وقت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی لیکن آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی حکومت نے ملک میں آزادانہ سیاسی ماحول بنا دیا ہے اب سبھی سیاسی جماعتوں کو اس ماحول کو خراب ہونے سے بچانا چاہیے اور ملکی اداروں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ان اداروں کی ہی وجہ قوم اپنے آپ کو ہر دشمن سے محفوظ محسوس کرتی ہے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے اپنے اداروں کو ہدف تنقید بنانا قابل مذمت ہے پوری قوم اپنے اداروں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں جمہوری معاشروں میں سیاسی لوگ پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں اور معاملات کو سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں بیٹھ کر حل کرتے کسی کو مسند اقتدار پر بیٹھانا اور اقتدار سے ہٹانا کسی فرد واحد یا سیاسی گروہ کا اختیار نہیں بلکہ یہ حق عوام کے ہے ہر کسی کو پاکستانی عوام کے اس حق کا احترام کرنا چاہیے اور منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ کا غیر جمہوری مطالبہ نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور عدالتی فیصلوں پر من وعن عمل۔کیا ہے یہی وجہ کی اس وقت ملک میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے اور انصاف کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کا اعتراف اپوزیشن بھی کر رہی ہے۔
 بابر اعوان

مزید :

علاقائی -