کنگسٹن یونیورسٹی لندن نے صدر یو بی ایل سیماکامل کو اعزاز ی ڈگری دے دی

کنگسٹن یونیورسٹی لندن نے صدر یو بی ایل سیماکامل کو اعزاز ی ڈگری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کنگسٹن یونیورسٹی آف لندن نے یو بی ایل کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیما کامل کو ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری دی گئی۔سیما کامل کو یونیورسٹی میں منعقدہ فیکلٹی آف بزنس اینڈ سوشل سائنسز کی گریجوایشن تقریب میں ڈاکٹر یٹ کی ڈگری دی گئی۔مس سیما کامل کنگسٹن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے ان کو اعزازی ڈگری کاروباری سرگرمیوں کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے صلے میں دی گئی ہے۔سیماکامل کو اعزازی ڈگری دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کنگسٹن یونیورسٹی پروفیسر سٹیون سپیر نے کہا کہ سیما کامل کا کنگسٹن یونیورسٹی کی اعزاز ی ڈاکٹریٹ کمیونٹی کا حصہ بننا ہمارے لئے بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے۔سیماکامل کا کیرئیر اورغیر معمولی کامیابی یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے نے اپنے کلچر میں رہ کرجو کامیابیاں سمیٹی ہیں، وہ متاثر کن وہیں، وہ کاروبارمیں خواتین کیلئے ایک نمونہ ہیں۔سیماکامل بینکنگ کے میدان میں کئی بڑی جگہوں پر تعینات رہ چکی ہیں اور اس وقت پاکستان میں یو بی ایل کی صدر کے طورپر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اس موقع پر سیما کامل کا کہنا تھا کہ کنگسٹن یونیورسٹی کی جانب سے ان کوڈگری دینا بڑے اعزازکی بات ہے۔ انہوں نے طلبہ کونصیحت کی کہ سخت محنت کریں، اچھی طرح تیاری کریں،مشکلات کا سامنا کریں اور مواقع کونہ جانے دیں۔
سیماکامل

مزید :

علاقائی -