ڈا کووں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی   موبائل اور ضروری کاغذات چھین لیے

ڈا کووں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی   موبائل اور ضروری کاغذات چھین لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں موٹر سا ئیکل سوارڈا کووں نے  اسلحے کے زور پر چند دوستوں کو  یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی قیمتی موبائل اور دیگر ضروری کاغذات چھین لیے اور فرار ہوگئے افسوسناک امر یہ ہے کہ پو لیس نے دو دن گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا متاثرین نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سبزہ زار کے رہائشی زین خالد نے بتایا ہے کہ وہ ایک روز قبل اپنے دوستوں عارف بٹ، حمزہ اعجاز، دانیال اور فرحان فہیم کے ہمراہ ایکسپو سینٹر جو ہرٹاون کے سامنے کھڑے اپنے دوست کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آ ئے جنہوں نے سب دوستوں کو اسلحہ کے زور پر  یرغمال بنا لیا لیا اور قیمتی موبائل، کاغزات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کرفرارہوگئے جس کے بارے میں مقامی تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے مگر پولیس بالکل تعاون نہیں کر رہی۔
ڈاکے

مزید :

علاقائی -