نوسربازوں نے اوبرکے ڈرائیور کا شناختی کارڈ، ڈرائیور لائسنس ہیک کرلیا
لا ہور (کرائم رپورٹر)شہر میں نوسرباز گروہ سرگرم،اوبرکے ڈرائیور کا شناختی کارڈ اور ڈرائیور لائسنس ہیک کرلیا،تفصیلات کے مطابق شہر میں نوسرباز مافیا نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،شہریوں کے شناختی کارڈ ہیک کرکے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی،نوسرباز مافیا کے ہاتھوں شہریوں کے اکاؤنٹ بھی غیرمحفوظ ہوگئے،نوسربازوں کاشکاراوبرکاڈرائیور داد رسی کیلئے دربدر ہوگیا۔اوبرڈرائیور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے روزگار میں بہتری کیلئے پارٹ ٹائم اوبر سروس پر گاڑی چلانا شروع کی،اوبر پرگاڑی چلاتے وقت 12ماہ میں 1300رائیڈزمکمل کیں جس میں مسافروں کے ساتھ اچھا رویہ سرفہرست رہا،گزشتہ ایک سال میں مجھے کمپنی سے کوئی شکایت نہیں ہوئی اور نہ ہی اوبر کو میرے متعلق کوئی شکایت ملی،مورخہ28اکتوبر کو صبح کے وقت اپنی روٹین کے مطابق اوبر کی 5رائیڈز مکمل کیں،شام کو جب دوبارہ اوبر اکاؤنٹ آن کیا تو معلوم ہوا اکاؤنٹ بلاک کردیاگیا ہے،اوبر ڈرائیور نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ میں اکاؤنٹ بند ہونے پر معلوم کرنے کیلئے 30اکتوبر کو اوبر کے آفس گیا تو پتہ چلا میرے شناختی کارڈ نمبر سے 28اکتوبر کو ایک اور اکاؤنٹ بنالیا گیاہے اور یہ اکاؤنٹ کسی جعل ساز نے میرے قومی شناختی کارڈ اورڈرائیونگ لائسنس نمبر کااستعمال کرکے اپنی تصویر لگوا کربنوایامگر شناختی کارڈ نمبرایک ہی ہونے کی وجہ سے اوبر کے سسٹم نے اسے ٹریس کرلیا اور اس کے ساتھ ساتھ میرا اکاؤنٹ بھی بند کردیا،میرے شناختی کارڈ کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنیوالے جعل ساز کاموبائل نمبر موجودہے۔
نوسرباز گروہ