تاجروں کی کامیاب ہڑتال،ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کا بھی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ

تاجروں کی کامیاب ہڑتال،ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کا بھی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یواین پی) چھوٹے تاجروں کی جانب سے کامیاب ملک گیر ہڑتال اور مطالبات کی منظوری کے بعد ٹیکسٹائل بر آمدکنندگان نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے آج منگل کو کراچی میں اہم پریس کانفرنس طلب کرلی ہے جس میں حکومتی وعدہ خلافی پر مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا جا ئیگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل بر آمدی سیکٹر حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے اب تک وفا نہ کیے جانے پر ناراض دکھائی دیتا ہے۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدوں اور دعووں کے باوجود تاحال ریفنڈز کلیمز کی ادائیگی کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔ ریفنڈز کلیمز کی تیز تر ادائیگی کا نظام بھی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔دوسری جانب بر آمد کنندگان نے شرح سود میں اضافہ، بجلی،گیس و پانی کے بڑھتے نرخوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عوامل کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید :

کامرس -