صاحبزادہ جہانگیر کی ہال روڈ آمد،تاجروں نے پرتپاک استقبال کیا
لاہور (سٹی پورٹر)یوکے میں وزیر اعظم کے ترجمان برائے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ صاحبزادہ جہانگیر اوروائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل ناصرسلمان کی ہال روڈ آمد،پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء خرم شہزاد نے دونوں مہمانوں کا فقید المثال استقبال کیا،صاحبزادہ جہانگیر اور ناصر سلمان نے بے مثال استقبال پر ملک امانت علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف رغبت اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو قائل کرنا ہمارا مشن ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا شروع دن سے یہ ویژن ہے کہ کرپشن فری پاکستان کے ساتھ بیرون ملک سرمایہ کاری بھی پاکستان لانی ہے ۔ استقبالیہ میں بابر علی خان،امین مظہر بٹ،لالہ یاسر نصیر،ملک نعیم، زبیر شہزاد، انورحسین گوگی، عقیل الرحمن،ملک فاروق حفیظ،اور اعجاز مغل سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔