سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنی پچاسویں سالگرہ منائی
لاہور(پ ر)سام سنگ الیکٹرونکس نے سوون میں واقع کمپنی ہیڈ کوارٹر، سام سنگ ڈیجیٹل سٹی میں اپنے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی۔ اس سنگ میل کی یاد منآنے کے لیے کمپنی کی ایگزیکٹیو ٹیم کے ممبران ڈیوائس سلوشنز ڈیویژن کے سی ای اواور وائس چئیرمین کنام کم،کنزیومر ڈیویژن کے سی ای اواور صدر ہیونسک کم، اور آئی ٹی اور موبائل کمیونیکیشنز ڈیویژن کے سی ای او اور صدر ڈونگ جن کوہ کے ساتھ کمپنی کے 400ملازمین نے تقریب میں شرکت کی۔وائس چیئرمین جے وائے لی نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام ملازمین کی پچاس سالہ خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی صد سالہ کمپنی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پچاس سال میں لگن اور محنت سے کام کرنے پر تمام ملازمین کے مشکور ہیں اور آئندہ پچاس سال کو بے مثال بنانے کے لیے تخیل کو آزاد رکھنے کا ارادہ کیا۔
انہوں نے معاشرتی اور سماجی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سام سنگ کا کردار ادا کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ہی بہتر مستقبل بنا سکے ہیں اور خود دنیا میں بہترین بن سکتے ہیں۔
ایگزیکٹیو اور ملازمین سام سنگ کو ایک نمایاں مقام دلانے کے لیے پر عزم
تقریب میں شامل ملازمین اور افسران نے نصف صدی پر محیط اس سفر میں عبور کئے جانے والے سنگ ہائے میل یاد کئے اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ سام سنگ کو صد سالہ کمپنی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈی۔ ایس ڈیویژن کے وائس چیئرمین اور سی ای او، کنام کم، نے اس موقع پر تین اہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے رویے اور آبادیاتی نظام میں بدلاؤ کے سبب ہونے والی غیر متوقع تبدیلی مستقبل کی پہچان ہوگی۔ مستقبل میں اپنے قیام کے استحکام کے لیے ہمیں ثابت قدمی سے جدت پسندی لانی ہو گی۔ ہمیں اپنے تعلیم کے عمل کو جاری رکھنا ہے اور پوری جانفشانی کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب بڑھنا ہے۔
دوسرا ہدف کمپنی کے لیے اس کے صارفین کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہم صارفین کی امیدوں سے بڑھ کر اور نئے اقدام کر کے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ صارفین ہماری کمپنی کے لیے سب سے اہم ہیں۔
آخر میں ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور سام سنگ کو ایسی کمپنی بنانا ہے جو اس دنیاکو ایک بہتر دنیا بنائے گی اور سام سنگ کو آئندہ نسلوں کے لیے بہترین کمپنی بنائے گی۔ میں تمام افراد کو انفرادی ذمہ داریاں پوری کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔