ٹی سی ایل اور دراز کے درمیان 11نومبرسیلز کیلئے شراکت داری

ٹی سی ایل اور دراز کے درمیان 11نومبرسیلز کیلئے شراکت داری

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر ون ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے ملک کی سرکردہ آن لائن مارکیٹ پلیس دراز کے ساتھ 11نومبر2019کی درمیانی رات کو شروع ہونے والی 11/11سیلز ایونٹ کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔ٹی سی ایل اور دراز نے وعدہ کیا ہے کہ یہ سیلز صارفین کیلئے شاندار ڈسکاؤنٹ،اعلیٰ معیاری مصنوعات اور خریداری کا منفرد تجربہ لے کر آئیگی۔ٹی سی ایل ایس سیلز میں ایک بڑے کو اسپانسر کے طور پر شرکت کررہا ہے اور 8نومبر کو اے آر وائی کے معروف گیم شو جیتو پاکستا ن میں 11/11کاؤنٹ ڈاؤن گالا میں بھی شریک ہوگا۔ٹی سی ایل کے برانڈ ایمبسیڈر احمد علی بٹ اس شو میں الیکٹرانک برانڈ کی دلچسپ ڈیلز اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق اعلان کرینگے،ٹی سی ایل اس موقع پر صارفین میں 10ٹی وی سیٹس اور 2ایئر کنڈیشنر مفت بھی تقسیم کرے گا۔کو اسپانسر کی حیثیت سے ٹی سی ایل دراز ایپ پر ایک گیم بھی اسپانسر کرے گا جہاں صارفین کھیل کے ذریعے قیمتی انعامات حاصل کرسکیں گے۔ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم اس برس دراز کے ساتھ 11/11سیلز پر کام کرنے کے موقع پر انتہائی پر جوش ہیں۔

،ہم نہ صرف اس موقع پر اپنے صارفین کی توقعات کے مطابق اعلیٰ معیاری مصنوعات لارہے ہیں بلکہ ہم دراز کے ساتھ ملکر صارفین کو خریداری کے ایک نئے تجربے کی فراہمی کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں۔

دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ برس 11/11کے پہلے ایڈیشن کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی،اس برس ہم نے اس سیلز گالا کیلئے ملک کے ٹاپ برانڈ اور سیلرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور ہم اس ایونٹ کیلئے کافی پر اعتماد ہیں۔ہم اس سیلز ایونٹ اور گالا کیلئے ٹی سی ایل کے بطور کو اسپانسر شراکت پر بھی انتہائی پرجوش ہیں۔

گزشتہ برس 11/11سیلز کے پہلے ایڈیشن نے پاکستان کو خریداری کے ایک نئے دور میں داخل کیا تھا،اس برس یہ سیلز صارفین کو ریٹیل سے بھی آگے خریداری کے ایک نئے اور منفرد تجربے سے ہم آہنگ کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔11/11گالا کاؤنٹ ڈاؤن کے حوالے سے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور سیلز کے پانچوں دن کے دوران دراز ایپ سے جڑے رہیں کیونکہ یہاں ہر روز لوٹنے کیلئے کوئی نہ کوئی نئی چیز دستیاب ہوگی۔  

مزید : کامرس