پی اینڈ جی ٹیم کا ڈاؤن سنڈروم پروگرام میں بچوں کے ساتھ ایک دن

پی اینڈ جی ٹیم کا ڈاؤن سنڈروم پروگرام میں بچوں کے ساتھ ایک دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پراکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی) کے ایمپلائیز نے حال ہی میں کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام  (KDSP)   میں بچوں کے ساتھ قیمتی وقت گزارا۔ اس ملاقات کا مقصد پی اینڈ جی کے تنو ّع اور شمولیت کے مشن کو متحر ّک کرنا تھاتاکہ ادارے کے ایمپلائیز اس کے دائرۂ عمل میں شامل آبادیوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔پی اینڈ جی ٹیم کے پُرجوش ارکان KDSP   کے مرکز میں بچوں سے گھُل مِل گئے اور مختلف تفریحی سرگرمیوں میں اُن کے ساتھ وقت گزارا۔ یہ پی اینڈ جی ٹیم کے لیے نئے دوست بنانے اور ڈاؤن سنڈروم سے متعلق فرسودہ نظریات کی نفی کرنے کا موقع تھا۔ اس آگاہی نشست میں ڈاؤن سنڈروم سے منسلک کچھ مفروضات پر روشنی ڈالی گئی اور ’نارمل‘ سے متعلق معاشرے میں رائج سوچ اور معیار پر سوال اُٹھایا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاؤن سنڈروم کے حامل افراد کی بھرپور استعداد، اور معاشرے میں کردار ادار کرنے والے ارکان کی حیثیت سے خودمختار زندگی گزارنے کی صلاحیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔پی اینڈ جی کے نائب صدر سمیع احمد نے کہا، ”سب کی قدر کی جائے؛ سب کو شامل کیا جائے؛ سب اپنی بھرپور استعداد پر کام کریں۔ 

یہ ہیں ہم؛ یہ ہے ہمارا یقین؛ اور یہ ہے وہ طریقہ جس پر ہم روزانہ کی بنیاد پر مصروفِ عمل ہیں۔ہمارا مقصد ہے اپنے لوگوں کا خیرمقدم کرنا، زیادہ صارفین کو بھرپور اطمینان فراہم کرنا، بہتر انداز میں مسائل کو حل کرنا اور بالآخر ایک کمپنی کے طور پر ترقی کرنا۔ لہٰذا ہم احترام، شمولیت اور اپنی چاردیواری کے اندر اور باہر زندگی کو بہتر بنانے کے ذریعے ایک دوسرے کو اچھے انداز میں سمجھنے کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔“  انہوں نے مزید کہا،”تمام بچوں کو پیار، محبت اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے ساتھ ہمارا اشتراک اس مقصد کے لیے ہمارے عزم کی علامت ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم پی اینڈ جی میں تنو ّع اور شمولیت کے مقصد کے لیے کارفرما ہیں جس کے تحت ہمارے ایمپلائیز مُلک میں سماجی بہبود کے مختلف پروگراموں میں کردار ادا کرتے ہیں۔“
تقریب کا عنوان Play Day    تھا جس کا اظہار بچوں کے بھرپور جوش و جذبے، دوستانہ ماحول، اور سرگرمیوں میں اعتماد سے ہوا۔ پی اینڈ جی ایمپلائیز نے بھی بچوں کے ساتھ مربوط ہو کر بہت کچھ سیکھا اور وہ تقریب سے واپسی پر اس تجربے سے حاصل ہونے والی معلومات اور سمجھ بوجھ سے لیس تھے

مزید :

کامرس -