12رکنی ٹیم شیفس ڈیلیشیس کولنری مقابلہ میں شرکت کیلئے ازبکستان روانہ

12رکنی ٹیم شیفس ڈیلیشیس کولنری مقابلہ میں شرکت کیلئے ازبکستان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے8 طالب علموں اور نیشنل کولنری ٹیم کے 4ممبران پر مشتمل 12 رکنی پاکستانی ٹیم  مؤرخہ 2نومبر 2019 کو ازبکستان کے تاریخی شہر تاشقند روانہ ہوگی۔کوتھم پاکستان اینڈ دوبئی او ر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان، ڈیلیشیس ازبکستان کولنری چیلنج  2019میں شرکت کرنے والی قومی کولنری ٹیم اور پاکستان کے نوجوان شیفس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔پاکستان پہلی بارازبکستان میں ہونے والے کسی کولنری مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔

جناب میاں شاہد، ڈائریکٹر جوہر ٹاؤن کیمپس اور میاں محمد رئیس، کیپٹن پاکستان کولنری ٹیم بالترتیب مینیجر ا ور کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ  ہونگے۔ہم اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور انکی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید :

کامرس -