اقتصادی سست رفتاری،خام تیل کے نرخ میں کمی کا امکان
نیویارک (یواین پی)اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں اور آئندہ سال عالمی اقتصادی سست رفتاری اور امریکی شیل آئل کی پیداوار میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں خام تیل کی طلب کم رہے گی جس کے باعث قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ ایک سروے کے مطابق رواں سال برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 64.16 ڈالر اور 2020 میں 62.38 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل برینٹ آئل کے اوسط نرخ بالترتیب 65.19 اور 63.56 ڈالر فی بیرل رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔