چائے کی پتی کی درآمدات میں 21.9 فیصد کمی

  چائے کی پتی کی درآمدات میں 21.9 فیصد کمی

  



اسلام آباد(یواین پی)ستمبر 2019ء کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات میں 21.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 37 ملین ڈالر تک کم ہو گیا ہے ستمبر 2018ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 10.3 ملین ڈالر یعنی 21.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس