ویٹرنری یونیو رسٹی میں ون ہیلتھ کاعالمی دن منا یا گیا

  ویٹرنری یونیو رسٹی میں ون ہیلتھ کاعالمی دن منا یا گیا

  



لاہور(پ ر) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز ون ہیلتھ کا عا لمی دن منا یا گیا۔جس کا مقصد عوام الناس میں ون ہیلتھ کے تحت انسا نی صحت،جا نوروں اوراُن کا ما حول کے ساتھ تعلق کی اہمیت با رے آگا ہی پھیلا نا تھا نیز دن کی منا سبت سے یو نیورسٹی میں آ گا ہی واک، سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔واک کی قیادت وا ئس چا نسلرپرو فیسرڈاکٹرمسعود ر با نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ یو نیورسٹی ویٹس کئیر کلب سو سا ئٹی کے طلبہ اور فکلٹی ممبران کے بڑی تعداد نے شر کت کی۔بعد ازیں یونیورسٹی کانفرنس ہال میں سیمینار کا انعقاد بھی ہوا جس کی صدارت ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔ سیمینار میں مہما ن سپیکرز جن میں فا روق ہسپتال سے ڈاکٹر سا جد نصیر نے اینیمل ہیلتھ کا انسا نی صحت کے ساتھ تعلق،بروک ہسپتال سے مسٹر نعیم عبا س نے جا نورو ں کی صحت سے متعلقہ ان کی فلا ح اور انوا ئرنمنٹل کنسلٹنٹ مس نا دیہ ایوب نے جا نوروں کی صحت کا ما حول سے تعلق سے تفصیلی آ گا ہی دی۔

مزید : کامرس