پاکستان کی پہلی میسیجنگ ایپ ٹیلو ٹاک نے 16 لاکھ ڈالر کی سیڈ راؤنڈ فنڈنگ حاصل کرلی

  پاکستان کی پہلی میسیجنگ ایپ ٹیلو ٹاک نے 16 لاکھ ڈالر کی سیڈ راؤنڈ فنڈنگ حاصل ...

  



لاہور(پ ر) پاکستان کے اپنے میسیجنگ پلیٹ فارم ٹیلو ٹاک (TelloTalk) نے بین الاقوامی و ملکی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم سے 16 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ سیڈ راؤنڈ مرحلے میں عالمی وینچر فنڈز اے ایل ایم ہولڈنگز (متحدہ عرب امارات)، اسپارک لیبس فن ٹیک (ایشیاء)، ون مارکیٹ کیپٹل (یو ایس اے) اور کوکون اگنائٹ وینچرز (ہانگ کانگ) کے ساتھ مقامی سطح کے سرمایہ کار ادارے ٹی پی ایل ای وینچرز اور آئی ٹو آئی وینچرز شامل ہیں۔ ٹیلو ٹاک کے شریک بانی اور سی ای او شہباز جاموٹ نے کہا، "ہم تجربہ کار غیرملکی اور مقامی وینچر کیپٹل انوسٹرز کی جانب سے اعتماد ملنے اور ہمارے مشن کو تعاون فراہم کرنے پر خوش ہیں۔ پاکستانیوں کی اپنی میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلو ٹاک واحد بہترین لوکل میسجنگ ایپلی کیشن ہے جسے خصوصی طور پر پاکستانیوں کے لئے تیار کیا گیا اور ہماری اپنی تمام ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ انفراسٹرکچر پاکستان میں موجود ہے۔ ٹیلو ٹاک پاکستانی کلچر اور اقدار سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ مثال کے طور پر ہم اپنی ایپلی کیشن کے استعمال کنندگان کو مختلف علاقائی زبانوں میں کی بورڈ، مقامی اسٹکرز اور مختلف کٹیگریز میں جامع انداز سے مواد فراہم کرتے ہیں۔ ٹیلو ٹاک ہر طرح کے کاروباری اداروں کے لئے دستیاب ہے جس میں ملٹی میڈیا چیٹ چینلز کے ذریعے کارکردگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور انٹرنل کمیونکیشنز یا کسٹمر سے رابطے کئے جاسکتے ہیں۔

ٹیلو ٹاک واحد میسجنگ ایپلی کیشن ہے جو مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای گورنمنٹ جیسی اہم سروسز فراہم کی جاسکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مزید سروسز کی شمولیت سے مزید پاکستانی اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ ٹیلو ٹاک سے محظوظ ہوسکیں گے۔"

ٹیلو ٹاک کے چیئرمین ارشد اشرف نے کہا، "پاکستان میں بینک اکاؤنٹس سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔ پاکستان کی 15 کروڑ آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، اس وجہ سے پاکستان میں انہیں ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے جس میں وہ آسانی سے ٹیکنالوجی استعمال کرسکیں۔ ہم اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کی موجودگی ایک قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اسے ہم واقعی اپنا پلیٹ فارم قرار دے سکتے ہیں۔ ٹیلو ٹاک کی طرف سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جائے اور ملکی نوجوانوں کی غیرمعمولی تخلیق صلاحیت اور ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔"

مزید : کامرس