آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد28800 کیوسک اور اخراج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8500 کیوسک اور اخراج8500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11300 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9700 کیوسک  اور اخراج  5000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1521.73 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.495 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ 
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1197.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.175 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -