اقتدار میں لانے کا فیصلہ عوام کرینگے،فضل الرحمٰن سال انتظار فرمائیں:فردوس عاشق

اقتدار میں لانے کا فیصلہ عوام کرینگے،فضل الرحمٰن سال انتظار فرمائیں:فردوس ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب!اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے لہٰذاچار سال انتظار فرمائیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کے زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جارہیں ہیں تو دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب پچھلے دور کی پارلیمینٹ میں کی گئی اپنی تقریریں سنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے جبکہ یہ بنیاد احساس پر قائم ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول