آزادی دھرنے کا بڑانقصان، پاکستان سے ڈیوس کپ کی میزبانی چھن گئی

آزادی دھرنے کا بڑانقصان، پاکستان سے ڈیوس کپ کی میزبانی چھن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی۔آئی ٹی ایف نے پاکستان کی تازہ سکیورٹی ایڈوائس کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھا ر ت کا 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں مقابلہ ہوناتھا۔ آئی ٹی ایف نے کہا ہے پاکستان ٹینس فیڈریشن ڈیوس کپ ٹائی کے غیر جانبدارمقام کیلئے 5 روز میں فیصلہ کرے۔خیال رہے اس سے قبل ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پر بھارت نے اعتراض اٹھایا تھا لیکن آئی ٹی ایف نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ڈیوس کپ میزبانی

مزید :

صفحہ اول -