آزادی مارچ کا حل نکالنے کیلئے حکومت نے قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

آزادی مارچ کا حل نکالنے کیلئے حکومت نے قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے آزادی مارچ کا سیاسی حل نکالنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا، وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں اظہار خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی، اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور دھرنے کے مقاصد پر بھی بات ہوگی، ارکین بھی اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے آزادی مارچ پر بحث مباحثہ اور اس کا حل ڈھونڈنے کیلئے قو می اسمبلی کا اجلاس شام 4بجے طلب کیا گیا ہے اجلاس میں اپوزیشن کو کھل کر بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہونگے اور خطاب بھی کریں گے۔ آزادی مارچ کے معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔دوسری طرف سینیٹ کا ہنگا می اجلاس آج بروز منگل چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت میں ہوگا۔سینیٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ ا لگ اجلاس ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال،سیاسی جماعتوں کے قائدین کی گرفتاریوں، مہنگائی اور آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پر شدید احتجاج کا امکان ہے۔حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس سہ پہر سوا تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 4میں ہوگا،جس کی صدار ت قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز کرینگے۔اجلاس میں سینیٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -