نواز شریف کے علاج پر چودہ روز میں 15 لاکھ سے زائد خرچ

نواز شریف کے علاج پر چودہ روز میں 15 لاکھ سے زائد خرچ

  



 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں گزشتہ چودہ روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج پر 15 لاکھ سے زائد کا خرچہ آ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو فی الحال ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جا رہا۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی مرضی سے جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔میڈیکل بورڈ ذرائع نے کہا ہے کہ سروسز ہسپتال میں نواز شریف کا علاج سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کر رہے ہیں۔ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور نواز شریف کے علاج پر 14 روز میں 15 لاکھ سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول