دفتر خارجہ کی کرتار پور سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس کی مذمت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)دفتر خارجہ نے بھارت میڈیا کے ایک حلقے کی جانب سے کرتار پور کے حوالے سے بے بنیاد رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہاگیا تھا کہ ان کے ساتھ بدترین سلوک ہوگا جس کے وہ حق دار ہیں۔دفترخارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کرتارپور کے حوالے سے پاکستان کا عزم نانک نام لیواؤں، خاص طور پر سکھ برادری کو سہولت دینا ہے تاکہ اپنے مقدس ترین مقام میں عبادت کرسکیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔بیان کے مطابق بھارت میں میڈیا میں چلنے والا مواد بے بنیاد اور پروپیگنڈا مہم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔دفترخارجہ نے کہاکہ گردوارا کرتار پور صاحب کے حوالے سے جاری بے بنیا الزامات کو جان بوجھ کر عبادت کے بجائے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔رپورٹس میں گردوارا کرتار پور صاحب کے قریب نارووال میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے تربیتی کیمپ کی موجودگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا مقصد پاکستان کے خیر سگالی کے قدم کو غلط انداز میں پیش کرنا، راہداری کے اقدام کو کمزور کرنا اور دنیا بھر میں سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ ہم اس بات پر کوئی شک نہیں ہے کہ اس طرح کی مذموم کوشش کو اسی طرح مسترد کردیا جائے گا۔
مذمت