باخبر پاکستانیوں کیوجہ سے بھارتی افواہ ساز فیکٹریاں بند ہوگئیں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ باخبر پاکستانیوں، عقل مند بھارتی اور غیر ملکیوں کے باعث انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں کیوں بند ہیں؟ کیا وہ باخبر پاکستانیوں، عقلمند بھارتیوں اور غیرملکیوں کی جانب سے دئیے جانے والے جواب کے باعث ملنے والی ناکامی کی وجہ سے مایوس ہوچکے ہیں؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ بھارتی لوگوں کے بیانات کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے، انہیں کوشش کرتے رہنا چاہیے، اس سے کم از کم انہیں کچھ سادہ لوح بھارتیوں کی سوشل میڈیا پر فالونگ مل سکتی ہے، اس سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر