کراچی میں بحریہ سینٹرل پارک اپارٹمنٹس کی بکنگ کا آغاز، ریکارڈ توڑ پذیرائی

کراچی میں بحریہ سینٹرل پارک اپارٹمنٹس کی بکنگ کا آغاز، ریکارڈ توڑ پذیرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ سینٹرل پارک اپارٹمنٹس کی بکنگ کا آغار کر دیا گیا۔ پرا جیکٹ لانچ کے پہلے گھنٹے میں ہی عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔ کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور منتخب بینکوں کی برانچوں میں فارم جمع کروانے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ریکارڈ بکنگ دیکھنے میں آئی۔ بکنگ کے لیے آنے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ "بحریہ ٹاؤن کا ہر پراجیکٹ مثالی ہوتا ہے اورمیری خواہش ہے کہ اتنی مناسب قیمت میں اور بحریہ ٹاؤن کی ورلڈ کلاس سہولیات کیساتھ بہترین اپارٹمنٹس میں میرا بھی گھرہو "۔رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق اس پراجیکٹ کے ذریعے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو زبردست بوم ملے گا اور عوام کا اعتماداس انڈسٹری پر ایک دفعہ پھر بحال ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کا یہ رش اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں کو بحریہ ٹاؤن پر اور اسکے تمام پراجیکٹس پر اعتماد ہے اور اتنی کم قیمت میں ایسا معیاری پراجیکٹ نہ صرف لوگوں کیلئے بلکہ اس کا دائرہ کار ملکی معیشت اور بہتر روزگارفراہم کرنے کیلئے بھی سود مند ثابت ہوگا۔ بحریہ سینٹرل پارک اپارٹمنٹس حیرت انگیزقیمت والے  2 بیڈ روم اپارٹمنٹ اور 4 بیڈرومز پر مشتمل پینٹ ہاؤسزوالاایساپراجیکٹ ہے جو32 ایکڑرقبہ پر پھیلے سینٹرل پارک کے ارد گرد تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف سینٹرل پارک خود ایک مثالی منصوبہ ہے جو رقبے کے لحاظ سے بن قاسم پارک کے بعد مگر تفریحی اعتبار سے پاکستان کا سرِ فہرست پارک ہوگا جسمیں 32 ایکڑاراضی پر مشتمل گرین سینٹرل پارک کے علاوہ جوگنگ ٹریک،بگی ٹریک، بچوں کے لیے پلے ایریا،جھیلیں،ایمفیٹھیٹر،سکیٹنگ رنگ اور بہت کچھ موجود ہوگا۔ 
بکنگ

مزید :

صفحہ اول -