اپوزیشن کو تکلیف ہے فوج آئینی حکومت کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید

  اپوزیشن کو تکلیف ہے فوج آئینی حکومت کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ فوج آئینی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، افواج پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بدامنی نہیں چاہتے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کور کمانڈرز کانفرنس کے تناظر میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا بیان بہت اہم ہے، فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان 48 گھنٹے میں ایک واضح فیصلہ کر لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر مذہبی انتہا پسندی کا پیغام دیا جا رہا ہے، مولانا کے مارچ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹی۔شیخ رشید کا کہنا تھا مشکل وقت میں بھی افواج پاکستان کے خلاف ایسی گفتگو نہیں سنی جو اب کی گئی ہے، تمام سیاسی صورت حال سمجھ میں ا? رہی ہے، فوج نے واضح پیغام دے دیا ہے، حالات ٹھیک ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ جب بھی بات ہوتی ہے ریلیف ان لوگوں کو ہی ملتا ہے، جدوجہد کسی اور کی ہوتی ہے فائدہ ن لیگ اور پی پی اٹھاتی ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول