وزیراعظم نے ترجمانوں اور وزرا کو رہبر کمیٹی سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

  وزیراعظم نے ترجمانوں اور وزرا کو رہبر کمیٹی سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان مذاکراتی کمیٹی کی شکایت پر ایکشن میں آگئے،تمام ترجمانوں اور وزرا کو آزادی مارچ اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔ پیر کو ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے شکایت کی جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری کمیٹی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرتی ہے اور معاملے کو بیان بازی کے ذریعے خراب کردیا جاتا ہے۔وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی شکایت پر کہا کہ اب اس معاملے میں کوئی ترجمان یا وزیر بیان نہیں دے گا۔

بیان بازی

مزید : صفحہ اول