الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کا صدارتی آرڈیننس معطل

الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کا صدارتی آرڈیننس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کے لیے جاری ہونے والا صدارتی آرڈیننس معطل ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جہانگیر جدون کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی وکیل سے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ قریب ہے، آپ جلد اس معاملے کو حل کر لیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے، جو چیز پارلیمنٹ میں ہے وہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ پر پورا اعتماد ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ہی یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت تک دو نئے ارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
صدر آرڈی ننس

مزید :

صفحہ اول -