پناہ گاہوں میں مقیم نابینا افراد کااحتجاج،لاڈی اڈے کی سڑکیں سیل

  پناہ گاہوں میں مقیم نابینا افراد کااحتجاج،لاڈی اڈے کی سڑکیں سیل

  



لاہور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لاری اڈے میں موجود پناہ گاہ میں مقیم نابینا افراد اپنے مطالبات کے منظوری کیلئے سراپا احتجاج،گریٹر اقبال پارک کے سامنے دھرنا دیدیا، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ کہ حکومت کی جانب سے وعدہ وفا نہیں کیا گیا، نابینا افراد کوپناہ گاہ میں رکھا گیامگر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔نابینا افراد کے احتجاج کے باعث لاری اڈے کے اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو گریٹر اقبال پارک کے اندر سے آزادی فلائی اوور کی طرف موڑ دیا گیانابینا افراد کی جانب سے روڈ بلاک کرنے پر ضلعی پولیس کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین نے انکار کر دیا۔ نابینا افراد نے مطالبہ کیا کہ حکومت چیئرنگ کراس پر کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ تشکیل دینے کا حکم دے۔

نابینا افراد

مزید : صفحہ اول