عراق،مظاہرے سول نافرمانی میں تبدیل،ایرانی قونصلیٹ پر حملہ،پرچم نذر آتش،3افراد جاں بحق، 19زخمی

  عراق،مظاہرے سول نافرمانی میں تبدیل،ایرانی قونصلیٹ پر حملہ،پرچم نذر ...

  



کربلا(آئی این پی)عراق میں مظاہرین کا احتجاج سول نافرمانی کی تحریک میں تبدیل ہونے لگا، احتجاجی مظاہرین نے کربلا میں واقع ا یر ا نی قونصلیٹ پر حملہ کر کے ایرانی پرچم نذر آتش کر دیا اور اس کی جگہ عراقی پرچم لہرا دیا، مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اورایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کو بھی آگ لگادی،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز کی ہوائی فائرنگ کے جواب میں مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ شرع کر دیا،تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے، احتجاجی مظاہرین نے کربلا شہر میں احتجاجی مظاہرین نے اتوار کی رات کو ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کر دیا، قونصلیٹ کے سامنے کھڑی رکاوٹوں کو بھی ہٹادیا جبکہ قونصلیٹ کی عمارت پر لگا ایرانی پرچم ہٹا کر وہاں عراق کا جھنڈا لہرایا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کربلا اور بغداد میں احتجاج کے دوران ٹائر بھی جلائے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد مظاہرین نے فورسز پر پتھرا ؤکردیا، احتجاج کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔احتجاج کے حوالے سے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا حکومت علاقے میں فورسز کی مزید نفری تعینات کررہی ہے۔جنوبی عراق کے شہروں بغداد اور کربلا سمیت دیگر شہروں میں ہونیوالے حکومت مخالف احتجاج میں کئی مرتبہ پرتشدد واقعات ہوئے جس دوران فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اورایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کو بھی آگ لگادی۔ عراق میں گزشتہ ماہ سے جاری احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے باعث اب تک 250سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عراق مظاہرے

مزید : صفحہ اول