سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ -8 سیکٹر میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کے معائنے کے بعد ان کے ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی تھی۔شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کو شاہد خاقان کی ہسپتال منتقلی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : صفحہ اول