خورشید شاہ ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ میں توسیع

خورشید شاہ ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی۔نیب نے خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیر ہی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ان کا مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔عدالت نے خورشید شاہ کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب ٹیم نے خورشید شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث خورشید شاہ کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا اور ویل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے خورشید شاہ کو مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیتے ہوئے 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول