فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا،غیر جمہوری مہم جوئی نہیں چاہتے

فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا،غیر جمہوری مہم جوئی نہیں چاہتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا موقف بھی وہی ہے جو پوری اپوزیشن جماعتوں کا ہے ہم اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اے پی سی میں ہونے والے سیاسی فیصلوں پر اپنی پارٹی کی کور کمیٹی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ ہم کوئی بھی ایسا کام نہیں کریں گے کہ جس سے جمہوریت کو زرا سے بھی خطرات پہنچنے کا اندیشہ ہو ہم کسی بھی غیر جمہوری مہم جوئی کا حصہ نہیں بنیں گے جہاں تک اے پی سی میں عدم شرکت کا تعلق ہے تو احسن اقبال پارٹی کی طرف سے شرکت کیلئے گئے تھے لیکن وہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہو گئے اور بروقت نہ پہنچ سکے۔
راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ اول -