آزادی مارچ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں کیا
جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی اپنے موقف پر قائم ہے ہم نے آزادی مارچ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں کیا جس طرح سے پی ٹی آئی کسی کا کندھا استعمال کرکے اقتدار میں آئی ہے ہم آزادی مارچ کے مقاصد ھاصل کرکے رہیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا مولانا فضل الرحمن کیس اتھ مکمل رابطہ ہے اور وہ ان کی مشاورت سے ہی آگے بڑھ رہے ہین دنیا نے دیکھا کہ بلاول بھٹو اور شہبا زشریف نے بھی جلسے میں شرکت کی وہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن میں پھوٹ ڈالنے کی کوشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
حافظ حسین احمد