کسی بھی طرح کی دھرنا سیاست کا حصہ ہیں نہ اسکی حمایت کرتے ہیں

  کسی بھی طرح کی دھرنا سیاست کا حصہ ہیں نہ اسکی حمایت کرتے ہیں

  



پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اے پی سی کی رہبر کمیٹی کے فیصلوں کو لیکر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اپنی قیادت سے مشاورت کرکے ہی کوئی فیصلہ کرے گی کہ ہم نے آئندہ کیا کرنا ہے لیکن یہ بات بڑی واضح ہے کہ ہم کسی بھی دھرنا سیاست کا نہ تو حصہ بنیں گے اور نہ ہی دھرنا سیاست کی حمائت کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی ایشوز کا سیاست سے ہی حل نکالا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بنیں گے ہم جمہوریت کے محافظ ہیں اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت کرتے رہیں گے۔

شہلا رضا

مزید : صفحہ اول