پیپلز پارٹی،(ن) لیگ نے فضل الرحمن کے فیصلے کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کردیا

  پیپلز پارٹی،(ن) لیگ نے فضل الرحمن کے فیصلے کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کردیا

  



حکمران جماعت کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی دو بڑی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے سر براہان کا اے پی سی میں شرکت نہ کرکے مولا نا فضل الرحمن کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ وہ ان کیس اتھ نہیں ہیں ان کی طرف سے یہ مولانا کے فیصلے کا ایک غیر اعلانیہ بائیکاٹ ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سمجھدار کے لئے اشارہ ہی کافی ہیا ور مولانا تو بہت سمجھدار ہیں انہیں پتہ چل گیا ہے کہ دونوں جماعتیں ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہیں بلکہ انہیں کھیلا رہی ہیں اب مولانا کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی عزت بچائیں اور واپس چلے جائیں ہم انہیں سیف راستہ دے سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول