مولانا سمجھداری کا مظاہرہ کریں، سپورٹ کرنیوالی بیساکھیاں ٹوٹ چکی
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی کا بلاول بھٹو اور شہبا زشریف نے بائیکاٹ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ کبھی ان کے ساتھ تھے ہی نہیں مولا نا ان کی چالوں کو سمجھیں اور وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ واپس لیں حکومت ان کے جائز مطالبات کو سنے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا جان لیں کہ (ن) لیگ والے سیڑھی چڑھاتے ہیں اور پھر نیچے سے سیڑھی نکال لیتے ہیں مولانا سمجھداری کا مظاہرہ کریں جن بیساکھیوں کا وہ سہارا لے رہے ہیں وہ پہلے ہی ٹوٹ چکی ہیں۔
کامل آغا