آسٹن، فارمولا ون ریس کا ٹائٹل فنش ڈرائیور بوٹس نے جیت لیا

آسٹن، فارمولا ون ریس کا ٹائٹل فنش ڈرائیور بوٹس نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آسٹن: (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹن میں فارمولا ون ریس کا ٹائٹل فنش ڈرائیور بوٹس نے جیت لیا، ان کے ٹیم ممبر لیوئس ہمیلٹن نے کیرئر کی چھٹی فتح کے ساتھ دنیا کے دوسرے ڈرائیور بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، جیت کے جنون میں بے قابوکاروں نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فارمولا ون سرکٹ کا خوبصورت منظر، زبردست ٹریک پر ڈرائیورز اِن ایکشن ہوئے۔ آگے نکلنے کا جنون، جیت کے جذبے اور مہارتوں کے مظاہرے توجہ کے مرکز بنے رہے۔تیز رفتاری میں آؤٹ آف کنٹرول گاڑیوں سے ایونٹ سنسنی خیز، فن لینڈ کے ویلٹیری بوٹس ٹاپ پر رہے، مجموعی طور پر لیوئس ہمیلٹن نے کیرئر کی چھٹی ریس جیتی۔ اس اعزاز کے ساتھ برطانوی ڈرائیور موٹر سپورٹس سرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سات بار کے ورلڈ چیمپئن مائیکل شوماکر کے بعد دوسرے ایف ون ڈرائیور بن گئے۔